نئی دہلی (آن لائن/ بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ کی کانٹینینٹل ائرلائن کمپنی نے سابق بھارتی صدر عبدالکلام آزاد کی دہلی میں توہین آمیز جامہ تلاشی کے معاملہ پر معافی طلب کرلی ہے۔ امریکی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد ڈاکٹر عبدالکلام کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 24اپریل کو اندرا گاندھی ائرپورٹ پر مذکورہ ائرلائن کمپنی کے عملے نے تلاشی کے دوران گھنٹوں روکے رکھا اور ان کے جوتے تک اتروا لئے تھے۔
معافی مانگ لی
معافی مانگ لی