سپریم کورٹ نے 3 نومبر کے اقدامات کیخلاف فیصلہ دیا تو این آر او بھی متاثر ہو گا: اعتزاز
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 3 نومبر کے اقدامات کے خلاف فیصلہ دیا تو این آر او بھی متاثر ہو گا۔ مشرف بزدل آدمی ہیں پاکستان آنے کی جرأت نہیں کرینگے۔ عدالت کے سامنے اپنا مؤقف پیش نہ کیا تو عدالت یکطرفہ فیصلہ دے سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مشرف پاکستان آنے کی جرأت کر بھی لیتے ہیں تو وہ بکتر بند گاڑی میں ہی آئیں گے۔ میں مشرف کا کبھی وکیل نہیں بنوں گا۔ کروڑوں بٹورنے والوں کو ان کا مقدمہ لڑنا چاہیے۔
اعتزاز
اعتزاز