سپریم کورٹ طلبی انصاف پر مبنی ہے‘ مشرف نے کہا تو انکی وکالت کرونگا: ملک قیوم

23 جولائی 2009
اسلام آباد (ریڈیو نیوز) سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کو طلب کرنے کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے۔ عدالت نے بہت اچھا اقدام کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو وکیل کے ذریعے پیش ہونا چاہئے اگر مشرف کہیں گے تو ان کی طرف سے بطور وکیل عدالت میں پیش ہوں گا۔ آئین کے مطابق مشرف کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ مشرف سے دو ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی۔