چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں 3 سول ججوں کو معطل کر دیا

23 جولائی 2009
کراچی (ریڈیو نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے بدعنوانی کے الزام میں ٹنڈو محمد خان کے سول جج جاوید سلیمان، دولت پور کے سول جج علی گل خاصخیلی اور رتوڈیرو کے سول جج ایس ایم نقی کو معطل کر دیا ۔