اسلام آباد (اے پی پی) صدر آصف علی زرداری نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ اس قومی مقصد میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اوران کا تحفظ کرنا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری صاحبزادی بختاور اور آصفہ نے بھی الگ الگ لیچی کے پودے لگائے۔ صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ صدرنے قوم اور وزارت ماحولیات کو 15 جولائی کو کیٹی بندر ٹھٹھہ (سندھ) میں ایک دن میں پانچ لاکھ 41 ہزار 176 پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38