کراچی: منہدم عمارت سے19 گھنٹے بعد ایک شخص زندہ برآمد، ہلاکتیں 17 ہو گئیں

23 جولائی 2009
کراچی ( ریڈیو نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں زیر تعمیر چارمنزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی جبکہ 19 گھنٹے بعد ایک شخص سمیت 7 افراد زخمی حالت میں نکال لئے گئے۔ منگل کی شام لیاقت آباد نمبر چھ میں فردوس شاپنگ سنٹر کے قریب زیر تعمیر عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی تھی عمارت رہائشی اور تجارتی مقاصد کیلئے بنائی جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق 20 سے 25 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ منہدم عمارت کے ملبے سے19 گھنٹے بعد30 سالہ محمد جاوید کو زندہ نکال لیا گیا، زندہ بچ جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
کراچی عمارت منہدم