کابل‘ قندوز (اے ایف پی) افغانستان میں مسجد میں بم دھماکے‘ جھڑپوں اور راکٹ حملے میں 20 طالبان شہید اور 4 بچوں سمیت 18 شہری جاں بحق ہو گئے۔ جنوبی افغانستان میں بم دھماکے سے 2 امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا۔ قندوز میں طالبان کا گروپ ایک مسجد میں داخل ہوا تو بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 طالبان اور 4 بچے شہید ہو گئے۔ ضلع چہار درہ میں جھڑپوں میں 13 طالبان شہید اور 14 کو گرفتار کر لیا گیا۔ قندوز میں طالبان نے ایک راکٹ سکیورٹی فورسز پر پھینکا جو ایک مکان پر جا گرا۔ اس واقعہ میں 14 شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء پولیس نے ہرات اور نمروز میں خودکش جیکٹس سمیت 7 طالبان کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانیہ کے ایک سینئر وزیر لارڈ مالوچ براؤن نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کو ہیلی کاپٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت افغانستان میں طالبان کیخلاف جاری آپریشن کے اثرات سے متعلق عوام کو خبردار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رواں ماہ اب تک 18 برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024