لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ نے جرمنی میں حجاب کے تنازع پر جرمن شہری الیگزینڈر ڈبلیو کے ہاتھوں مصری خاتون مروا الشربینی کی شہادت کیخلاف ’’شہید حجاب‘‘ ریلی نکالی جس میں مصری خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور مروا الشربینی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اہل مغرب کا مسلمانوں کیخلاف منافقانہ طرز عمل قرار دیا۔ ریلی اولڈ کیمپس سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلبہ شریک تھے۔ ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبدالباسط نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط اور دیگر مقررین نے کہا کہ حجاب کے معمولی تنازع پر انسانی جان سے کھیل جانا مغرب کی پست سوچ کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024