ایوان کارکنان میں آج سید منور حسن نظریاتی سمر سکول کے بچوں سے خطاب کرینگے

23 جولائی 2009
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریاتی سمر سکول کے پچیسویں روز آج جمعرات 23 جولائی کو ساڑھے گیارہ بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سید منور حسن امیر جماعت اسلامی ’’دو قومی نظریہ اور جماعت اسلامی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرینگے اور طالب علموں کے سوالوں کے جوابات دینگے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ گزشتہ آٹھ سالوں سے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے نظریاتی سمر سکول کے ذریعے بچوں میں پاکستان کے بارے میں احساس تفاخر پیدا کر رہا ہے۔