A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

بلدیاتی نظام‘ ایڈمنسٹریٹروں کی بجائے انتخابات بہتر رہیں گے: گورنر کا صدر کو خط

23 جولائی 2009
لاہور (سلمان غنی) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ضلعی حکومتوں کی جگہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالہ سے اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کو ایک مکتوب بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے عمل میں معاون بننے کی بجائے بہتر یہی ہے کہ انتخابی عمل میں کودیں اور ان اداروں کا تسلسل قائم رکھیں۔ مزید کہا گیا کہ اس سسٹم میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن اسے یکسر ختم کرتے ہوئے ماضی کے بلدیاتی سسٹم کی طرف لوٹنا مناسب نہیں ہو گا۔ سلمان تاثیر نے مذکورہ مکتوب میں ایڈمنسٹریٹرز کے تعیناتی کے عمل کے حوالے سے بھی تحفظات ظاہر کئے اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے بعد ان اداروں کی افادیت قائم نہ رہ سکے گی۔ سلمان تاثیر نے مکتوب کی تصدی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سسٹم کو بہتری اور پیپلز پارٹی کے مفاد میں ہو بہتر سمجھا اپنی قیادت کو مشورہ دیا ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ الیکشن اتھارٹیز کا قیام انتخابات کی غیر جانبدارانہ حیثیت اہمیت پر اثرانداز ہوں گی۔