چونیاں: گیس پائپ لائن پھٹ گئی خاتون جاں بحق‘ درجنوں بے ہوش

23 جولائی 2009
چونیاں / قصور (نامہ نگاران) نواحی قصبہ تلونڈی بیراں والا کوٹ میں قصور ملتان روڈ پر سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی طرف سے کھدائی کے دوران غفلت برتنے پر سوئی گیس کی مین پائپ لائن پھٹ گئی ۔ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں ایک خاتون رضیہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔ درجنوں خواتین‘ بچے بے ہوش ہوگئے۔ جنہیں چونیاں ‘ قصور اور لاہور کے ہسپتالوں میں روانہ کردیا گیا۔ گھنٹوں سے مسلسل خارج ہونے والی گیس کو آخری اطلاعات تک کسی نے کنٹرول نہیں کیا اور مسلسل گیس کا اخراج رات گئے تک جاری رہا۔ پورے علاقے میں بدبو اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
چونیاں