فرانسیسی وزیر برائے خارجہ تجارت کی قیادت میںتاجر وفد پاکستان پہنچ گیا

23 جولائی 2009
اسلام آباد (آن لائن) فرانسیسی وزیر برائے خارجہ تجارت این میری ایڈریش کی قیادت میں تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا‘ صدر‘ وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ بدھ کے روز پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی وفد پاکستان کے دورے میں اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اور وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر سے اہم ملاقاتیں کریں گی جبکہ لاہور کے دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پاکستانی و فرانسیسی کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ قبل ازیں پاکستان روانگی سے قبل اخبار نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان میں جمہوری اداروں کو مستحکم اور جمہوریت کا کامیاب دیکھنا چاہتا ہے جس میں سلامتی کا تحفظ، انسداد دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی اور اقتصادی ترقی انتہائی ضروری ہے۔