نیشنل بنک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا

23 جولائی 2009
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری رانا مجاہد علی اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سعادت حسین نقوی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں آرمی، پاکستان ائر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پی آئی اے، نیشنل بینک، حبیب بینک، کے ای ایس سی، پورٹ قاسم، سندھ اور پنجاب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اعزاز کا دفاع پی آئی اے کی ٹیم کرے گی۔