انڈیانا پولس ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور سیم کیویری کی جیت

23 جولائی 2009
انڈیانا پولس (نیٹ نیوز) پاکستان کے اعصام الحق اور امریکہ کے سیم کیویری نے قبرص کے مارکوس بغداتس اور جوان فرانسسکو کو انڈیانا پولس ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز میچ میں اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور امریکہ کے سیم کیویری کی جوڑی نے قبرص کے مارکس بغداتس اور جوان فرانسسکو کو 5-7, 6-7 سے شکست دی۔