آمریت کے دور میں مسلم لیگی کارکنوں پر قائم کئے گئے مقدمات جھوٹے تھے: مسز ملک

23 جولائی 2009
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے گزشتہ روز پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمروں نے مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں اور کارکنوں پر جو مقدمے بنائے وہ جھوٹے تھے۔