فحش ڈانس کیس میں دیدار سمیت متعدد اداکارائوں کی ضمانت کیلئے بھی سماعت آج ہوگی

23 جولائی 2009
لاہور (وقائع نگار) کریڈٹ کارڈ چوری سکینڈل میں ملوث مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی شمائلہ رانا آج (جمعرات) مزید ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سجاد احمد شیخ کی عدالت میں پیش ہوں گی۔ علاوہ ازیں فحش گانوں کی ریکارڈنگ کیس میں دیدار اور دوسری اداکارائوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت بھی آج ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد صدیق کی عدالت میں ہو گی۔