سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام کمزور ہوا۔ ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے جبکہ سیاسی حوالے سے ہم ہر سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ 9 مئی کے بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کر کے 200 کیسز بنائے گئے۔ من پسند ڈیل نہ ملنے پر عمران خان کو ہدف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپ سچ کو چھپا نہیں سکتے، بارہا جھوٹ بولتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں خواتین کو ٹارگٹ کرنا شریف خاندان کی روایت ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبہ پر جعلی وزیر اعلی تعینات ہے۔ خواتین جب سماعت سنتی تو کانوں کو ہاتھ لگاتی ہیں، یہ تذلیل صرف بشریٰ بی بی کی نہیں پورے ملک کی خواتین کی تھی، من مانی ڈیلز مانگی جا رہی ہیں۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے یونین کونسل نیکا پورہ میں انصاف یوتھ ونگ کے رہنما ملک فرحان اعوان کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں جناح ہائوس میں ضلع خوشاب سے ملک شہزاد ظہور اور امریکہ سے آئے شیخ لطف اللہ ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمر فاروق ڈار، عامر ڈار، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، چوہدری محمد الطاف و دیگر کارکنان موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کر کے 9 مئی200 کیسز بنائے گئے: ریحانہ ڈار
Jan 23, 2025