سیوریج پائپ ڈالتے مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق‘ایک زخمی

Jan 23, 2025

لاہور(نامہ نگار) شاد باغ کے علاقے بمبے جھگیاں رنگ روڈ کے قریب کھدائی کر کے زیر زمین سیوریج پائپ لائن ڈالتے ہوئے اوپر مٹی کا تودہ گرنے باعث 2مزدور مٹی تلے دب گئے۔ پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم نے مدد سے ملبے تلے دبے ایک مزدور کی نعش جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 35 سالہ جاں بحق مزدور کی شناخت اسلم ولد ببو خان کے نام سے ہوئی  جبکہ زخمی مزدور40سالہ ندیم ولد سلیم ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزیدخبریں