لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے تین مالیوں کی ملازمت سے برطرفی کیخلاف درخواست پر پی ایچ اے اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا٭لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مغوی شہری مسرور حسین کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی٭ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جعل سازی سے مکان کی رجسٹری بنانے کے ملزمان ارسلان اور علی رضا کی عبوری ضمانت خارج کر دی، پولیس نے ملزمان کی ضمانت خارج ہوتے ہی ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا٭ ایڈیشنل سیشن جج نعیم عامر نے 14 سالہ گھریلو ملازم محمد سنی کے قتل کیس کے ملزم ساجد جاوید کی عبوری ضمانت خارج کردی٭ ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات نے منشیات کیس کے ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
٭٭مختصر عدالتی خبریں ٭٭
Jan 23, 2025