نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بلوچستان کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو صوبے کو خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا،ایئرپورٹ کی تکمیل سے بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی ہوگی،گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی، معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتاحی تقریب کے دوران کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو صوبے کو خوشحالی اور معاشی استحکام کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا یہ ایئرپورٹ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔گودار انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایئرپورٹ جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے جو بڑے ہوائی جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ جدید ہوائی اڈہ خطے کو دنیا کے بڑے شہروں سے جوڑے گا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل سے بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی ہوگی جس کا براہ راست فائدہ یہاں کے عوام کو پہنچے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے امکانات میں اضافہ ہوگا گوادر کے عوام نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کا تعاون ہماری کامیابیوں کی بنیاد ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت ایک اہم اقدام ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم اور پرکشش بنائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں مزید ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جو بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں انہوں نے تقریب میں موجود حکومتی نمائندوں، مقامی افراد اور ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ کامیاب آغاز اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔نیو گوادر انٹرنیشنل کیلئے افتتاحی پرواز کراچی سے گوادر پہنچ گئی ہے ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح سوا9کی بجائے 10 بجے گوادر کیلئے روانہ ہوئی۔
پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ دیا گیا،پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کی ،وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کانیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا،پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق، ڈی سی گوادر نے وزیردفاع خواجہ آصف کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے۔گوادر ائیر پورٹ پر بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔ گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال (2024) کے نومبر میں منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ گوادر ائیرپورٹ پر 50 ارب روپی(بشمول چینی گرانٹ) کی خطیررقم خرچ ہوئی ہے۔ غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ (این جی آئی اے پی)، جو کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، اب آپریشنل ہو گیا ہے۔ یہ سنگِ میل پاکستان کی ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
جدید ترین ایئرپورٹ انفراسٹرکچر، جس کی سالانہ گنجائش 4 لاکھ مسافروں کی ہے،3.6 کلومیٹر طویل رن وے، جو بڑے طیاروں جیسے بوئنگ 747 اور ایئربس A380 کو سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے،جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈزاورجدید سیکیورٹی خصوصیات اور مسافروں کی سہولتیں میسر ہیں،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ضلع گوادر، بلوچستان کے علاقے گرانڈانی میں اسٹریٹجک طور پر واقع ہے اور تقریباً 4,300 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔
یہ منصوبہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، جس کی فنڈنگ حکومتِ پاکستان، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، سلطنتِ عمان کے گرانٹ اور حکومتِ چین کے گرانٹ سے کی گئی ہے۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اب مکمل طور پر آپریشنل ہے، جہاں تمام ضروری بنیادی ڈھانچہ، سسٹم اور عملہ موجود ہے تاکہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کا ثبوت اور سی پیک کا ایک اہم جزو ہے، جو اقتصادی ترقی، علاقائی رابطوں اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔سنگ میل عبور کرنے پر سب کو فخر ہے۔ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ میل عبور کرنے پر سب کو فخر ہے۔ یہ منفرد اور عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر میں تعاون پر چین کے مشکور ہیں۔ اس ایئرپورٹ سے ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ اور یہ منصوبہ چینی اور پاکستانیوں کی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی نیوگوادر ایئرپورٹ اہم کردار ادا کرے گا۔
دریں اثنا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے گوادر سمیت تمام علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گوادر میں قبائلی رہنما میر ساجد دشتی کے گھر پر علاقے کے عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر مقامی افراد نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی نے کہا کہ گوادر کے عوام کو درپیش مسائل، خصوصا پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت ان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ اسی لیے حکومت ہر منصوبے میں مقامی قیادت کے مشوروں کو اہمیت دے رہی ہے اس موقع پر قبائلی رہنمامیر ساجد دشتی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے عمائدین نے وزیر اعلی کو اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا، جن پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قبائلی رہنماوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی لینڈنگ
Jan 23, 2025