پاکستان میں پانی کے مسائل

پانی زندگی ہے ، یہ زندگی کے لئے اہم ہے۔ پانی روز مرہ کے کاموں کو سرانجام دینے میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں پانی کی قلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ چاہے وہ انسانی استعمال کیلئے ہو یا صنعتوں کے استعمال کیلئے یا کہ زراعت کیلئے۔ پانی جو کہ کبھی کثرت سے موجود تھا لیکن اب ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے اس میں کمی پیش آئی ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشئر پگھلتے ہیں اور دریاؤں پر ڈیموں کے نہ ہونے کی صورت میں وہ پانی سمندر میں بہہ جاتا ہے۔ نیز فیکٹریوں سے نکلنے والا آلودہ پانی فصلوں کی کاشت میں استعمال کیا جاتا ہے اور آلودہ اور نقصان دہ پانی سے زمین بنجر ہونے لگی ہیں اس کے ساتھ ساتھ کاشت شدہ فصلوں کے استعمال سے انسانی صحت پر بھی نقصانات ہیں اور آلودہ پانی بیماریوں کا باعث بنتا ہے با لخصوص جلدی امراض شامل ہیں۔ ریاست پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے پانی کا زیاں روکا جائے اور ہم پانی جیسی نعمت کی قدر اور کفایت شعاری سے استعمال میں لائیں ۔حکومت کو چاہیے کہ ڈیم بنا ئے ۔ان ڈیموں سے بجلی بھی تیار کی جاسکتی ہے۔ لہذا ڈیمز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے جس سے وافر پانی محفوظ کیا جاسکے۔ ……(جواد احمد کراچی)