کراچی میں صفائی کا فقدان

ہمارا کراچی شہر جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا اب مسائل کا شہر بن چکا۔شہر بھر میں صفائی کا فقدان ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور ابلے ہوئے گٹر نظر آتے ہیں۔ حکام کے مطابق صرف رہائشی علاقوں میں تقریباً 250,000 من کچرا رہائشی علاقوں سے نکلتا ہے ۔حکام کی عدم توجہ کے باعث وہ کچرا رہائشی علاقوں میں ہی پڑا رہ جاتا ہے جو لوگوں کیلئے طرح طرح کی بیماریوں اور تعفن کا سبب بنتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ انتظامیہ کو سخت احکامات دیکر کچرے کی صفائی کا ایک مکمل ضابطہ تیار کریں جس سے کچرا شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب نہ بنے اور شہر کی خوبصورتی برقرار رہے۔انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ کو چاہئے کہ اس سنگین مسئلے پر توجہ دیکر حکومت کو رپورٹ پیش کریں تاکہ کچرے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آلودگی شہر کو مزید نقصان نہ پہنچائے۔
………( عبدالرحمن میمن کراچی)