وفاقی وزیر دا خلہ شیخ ر شید اور کمشنر راولپنڈی ڈ کیتی سے متا ثرہ تاجر کی دا د ر سی کرائیں

راولپنڈی شہر میں امن واما ن کی صور تحا ل مخدو ش ہو تی جا رہی ہے،عا م شہر یو ں خصوصا تاجر کمیو نٹی عد م تحفظ کا شکار ہے،ایسا لگتا ہے کہ چوروں اور را ہزنو ں کو پو لیس اور قا نو ن نا فذ کر نے والو ں کے آ ہنی ہا تھو ں کا خو ف نہیں ۔ 20جنوری 2022جمعرات کی شب آ ٹھ بج کر50منٹ پر میں مر ی رو ڈ جیسی مصروف شا ہر اہ نز د بر ج الحطیم کے پاس سے گزر رہا تھا کہ مسلح ڈ اکووں نے گن پو ائنٹ پر لوٹ لیا۔ڈ کیتی کے دوران ڈاکو دو لا کھ دس ہزار کی نقد ی کے ساتھ قیمتی مو با ئل فو ن لیکر فرار ہو گئے ۔ داد ر سی کیلئے جب ہم پو لیس اسٹیشن وار ث خان پہنچے تو ایف آ ئی آ ر در ج کر نے کی بجا ئے ا لٹا متا ثر ہ شخص کو ہی شک وشبہ کی نگا ہ سے دیکھ کر اسے مشکوک قرار دیا جا تا رہا ہے۔ہم وزیر دا خلہ شیخ رشید ،پا ر لیما نی سیکر ٹری را شد شفیق اور نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویزن نور الامین مینگل سے دردمندا نہ در خو است کر تے ہیںکہ وا قعہ کی ایف آ ئی آ ر در ج کرا نے کے ساتھ ساتھ ڈ اکو ئو ں کی گر فتاری کیلئے مقا می پولیس کو ٹا سک بھی دیں۔
(شیخ ولید ، انجمن تا جران را ولپنڈی 0345-5399528 )