جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری پر نظم پڑھنے پر 23 سالہ سیاہ فام شاعرہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امینڈا گورمین کو 16 سال کی عمر میں سب سے کم سِن شاعرہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور وہ حالیہ امریکی تاریخ میں صدارتی حلف برداری کے موقع پر نظم پڑھنے والی سب سے کم عمر شاعرہ قرار دی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ امینڈا گورمین نے حلف برداری کے موقع پر جو نظم پڑھی اس میں ہم اس ملک کے جانشین ہیں، جہاں ایک سیاہ فام لڑکی صدر بننے کا خواب دیکھ سکتی ہےجیسے شعر شامل تھے۔