جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک خاتون نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنے گھر میں خود کشی کر لی۔ جاپانی ذراءابلاغ کے مطابق گزشتہ روش ٹوکیو میں 30 سالہ خاتون رواں ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں، جہاں وہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ رہی تھیں۔ انہوں نے ایک تحریر چھوڑی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بننے پر شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔خاتون میں بیماری کی کوئی علامات نہیں تھیں، لیکن کہا جاتا ہے کہ شاید وہ اپنے رابطے میں آنے والے کئی افراد کو وائرس سے متاثر کرنے کا باعث بننے پر پریشان تھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024