کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے۔ انہوں نے بیان میں کہاکہ ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہیں، کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے، صحت کے شعبہ پر شدید دبا ئوہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کے پریس سیکرٹری میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو گئی ہیں۔ بورس جانسن کے پریس سیکرٹری نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ۔