بجلی ‘ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا: غلام دستگیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ناکام اور نااہل حکمرانوں اپنی نالائقی کا سارا ملبہ عوام پر ڈال رہے ہیں بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا حکومت نے ایک ہی ہفتہ بعد پٹرول کے بعد غریب عوام پر بجلی کا بم گرادیا مسلم لیگ ن بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے نااہل حکومت روز اول سے ہی عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے موجودہ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کیلئے پریشان کن ہے حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی نے غریب آدمی کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت غریب عوام انہیں جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہی ہے تحریک انصاف غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگی رہنما میجر(ر)الطاف چیمہ اور شعیب الطاف چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیساتھ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیا تھا لیکن موجودہ کٹھ پتلی حکمران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے انہیں ڈرا دھمکا رہی ہے۔