کمشنر‘ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کا حافظ آباد روڈ کا دورہ‘سیوریج پانی کی نکاسی کا جائزہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کا کو ٹ اسحاق حافظ آباد روڈ کا دورہ، روڈ اور ملحقہ گلیوں سے سیوریج پانی کے فوری نکاس،مسئلے کومستقل بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت، سیوریج پانی نکالنے کی پیشرفت کا جائزہ لیاکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے دورہ کے موقع پرسیوریج لائنوں کی صفائی، بحالی کے کاموں بارے بریفنگ بھی لی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایم ڈی واسا فدا حسین، اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدرکوسیوریج نظام کی بحالی اور نکاسی آب کے مسئلہ کو جلد اور ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حل کرنے کے احکامات بھی صادر کیے انہوں نے کہا کہ لوگوں زندگیاں اور صحت بری طرح متاثر ہو رہی، کام کی پیش رفت کا روزانہ خود جائزہ لے رہاہوں، افسران اور عملہ نے بہترین کام کیا ، مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مزید محنت سے کام کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر صدر، ایم ڈی واسا اور ایم او میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے انہیں بتایا کہ مرکزی سیوریج لائن کی مرمت و بحالی کے ساتھ ساتھ سیور لائن کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔