گوجرانوالہ:گلشن اقبال کے قریب گرین بیلٹ کو خوبصورت پارک میں بدلنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قومی شاہراہ پرگلشن اقبال پارک کے قریب گرین بیلٹ کو خوبصورت پارک میں بدلنے کا فیصلہ، سمندر پار پاکستانی گرین بیلٹ کی لینڈ سکیپنگ، جنگلہ، چار دیواری کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی(سی ایس آر)پروجیکٹ تحت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کریں گے، شہر کی پہچان اور مناسبت سے مانومنٹ بھی نصب کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے پارک کے قیام/ گرین بیلٹ کی بہتری کے سلسلہ میں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن، اے سی سٹی کامران حسین، ہارٹیکلچر افسران اور وائٹل رائس ملز کے سی ای او خالد نذیر سمیت دیگر کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے کہا کہ صفائی، شجر کاری اور بیوٹیفکیشن کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے تحت اب تک شہر میں مغربی بائپاس جی ٹی روڈ پرگکھڑمنڈی کے سامنے لنیئر پارک، شہر میں سپر ایشیا پارک، باغ فرحت پارک، سوک سنٹر پارک اور شریف پورہ (ایمان اتحاد، تنظیم)چوک میں پارکس قائم کر دیئے گئے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔