حافظ آباد:نامعلوم افراد کے تشدد سے ایک شخص زخمی
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے قصبہ کوٹ سید محمد میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو تشددکرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ عمران نامی شخص مقامی ڈیرہ پر سورہا تھا کہ رات کے وقت وہاںپر نامعلوم ملزمان آئے جنھوں نے اسے تشدد کرکے شدید ذخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ عمران کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے او پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔