حکومت ملک بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے:رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان واحد ایسا ملک ہے جہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر نعمت کا وجود پا یا جاتا ہے جن میں سے ایک سوئی گیس بھی قابل ذکر ہے پی ٹی آئی کی حکومت اللہ کی اس نعمت کو استعمال میں لاتے ہوئے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کر رہی ہے اور ملک بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے پسرور روڈ پر سوئی گیس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ عوام اس ملک سے تمام مسائل اور غربت کا خاتمہ کر نے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے میں آج حلقہ کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس ملک سے مسائل کا خاتمہ کر کے ہی سکون کا سانس لیں گے اور ہمارے وزیراعظم عمران خان اس ملک کی بہتری کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑیں گے ۔