پٹرول‘ بجلی اور گیس کی قیمتوں نے حکومتی پالیسیوں کی قلعی کھول دی ہے: عبدالرحمن کانجو
قطب پور (نامہ نگار )پٹرول بجلی اور گیس کی قمیتو ں نے حکومت کی پالیسوں کی کلی کھول دی ہے ۔ عمران خان نے براڈ شیٹ پر میڈیا کے سامنے تحقیقات کی بات کرکے پھر یو ٹرن لے لیا براڈ شیٹ کی تحقیقات ایک ایسے ریٹائرڈ جج سے کرائی جارہی ہے جو محمد نوازشریف کے خلاف پانامہ کیس میں شامل تھااور وہ اب شوکت خانم کے ڈائریکٹ اور بورڈ میں بھی ممبر ہے یہ بات ڈویژنل صدر مسلم لیگ(ن) ملتان عبدالرحمن خان کانجو ،شاہد محمود خان نے ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شیخ افتخار دین تاری ضلعی انفار میشن سیکرٹری فاروق ندیم ہاشمی ،میاں راجن سلطان پیر زادہ ملک عطا اللہ اعوان ‘ جنید ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشنر نے تحریک انصاف فورن فنڈنگ کا فیصلہ صحیح نہ کیا تو ان کے تمام فیصلے مشکوک ہوجائیں گے۔ اسلئے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ چھ سالہ فنڈنگ کیس کو میرٹ پر فیصلہ کریں ۔