آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کو خطہ کی اور قومی سلامتی کی صورتحال کے باے میں جامع بریفنگ دی۔
خطے اور ملکی حالات کے تناظر میں پاکستان کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ان میں دہشتگردی اور ایل او سی بھارت کی شرانگیزیاںسرفہرست ہیں۔اس حوالے سے بھارت کو اسکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایجنسیوں کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔آئی ایس آئی کے کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی ان تھک کوششوں کی تعریف کی اور اسکی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس آئی اور پاک فوج کی کاکردگی قوم کی نظروں میں قابل فخر ہے اور قوم اس فوج کے شانہ بشانہ ہے جس کے سپوت اپنا آج قوم کے کل پر نچھاور کررہے ہیں۔