بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

مکرمی : معلوم نہیں میرا یہ پیغام وزیراعظم تک پہنچا ہے یا نہیں؟پلیز فوری طور پر غریب بے کس اور بے یارو مدد گار ای اوبی آئی پینشز کی مدد کیلئے اور انکی پنشن کم ازکم 10000/- کرنے کے احکامات جاری فرمائیں اور 75 سال سے زائد عمر کے بوڑھے اور بیمار پینشزز کی پنشن (گورنمنٹ کے ریٹائرڑ پینشزز کی طرح) ڈبل کروادیں اور ان لاکھوں کروڑوں پینشزز کی دعائیں لیں اور پھر دیکھیں کیسے اللہ پاک آپ کو اپنے فضلوں سے کیسے نوازتا ہے ۔
( مہر محمد دین ،صدر ای او بی آئی پینشزز ایسوسی ایشن پنجاب)