وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی اقدام کی وجہ سے علاقائی امن و سلامتی خطر ے میں ہے۔
جمعرات کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے محاصرے کو170 دن سے زائد ہوچکے ہیں جہاں تمام بنیادی حقوق سلب ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ مسئلہ پچاس سال کے بعد رواں برس سولہ اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لایا گیا۔