مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی فوجیوں نے سرینگر، گاندربل، بڈگام،پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، بارہ مولا، بانڈی پورہ، کپواڑہ، ڈوڈا، رام بن، کشتواڑ، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔