امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید ’چند ممالک‘ پر سفری پابندی عائد کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ’چند ممالک‘ پر مشتمل ایک فہرست تیار کر رہی ہے جن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارہے لیے تحفظ ضروری ہے، ہمارے لوگوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ مزید 7 ممالک کے نام شامل کرنے جا رہی ہے، جس میں افریقہ اور ایشیا ک ممالک شامل ہیں۔
ان ممالک میں بیلاروس، اریٹیریا، کرغزستان، میانمار، سوڈان، تنزانیہ اور نائجیریا شامل ہے۔