نئی دہلی میں سکول بس اور کلسٹر بس میں تصادم سے 6 بچے زخمی ہو گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح نئی دہلی کے مغربی رہائشی علاقے نرائنا کے فائر سٹیشن میں اس وقت پیش آیا جب راجندر نگر میں واقع ایک سکول کی بس 35 بچوں اور ٹیچرز کو لے کر سکول جارہی تھی کہ یوٹرن لینے پر مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار کلسٹر بس سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں سکول بس الٹنے سے 6 بچے زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024