سعودی پولیس نے مارکیٹ میں جعلی ڈالر پھیلانے والے 2 مقامی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعودی اخبارکے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ریاض شہر میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈالر پھیلانے والے 2 مقامی شہریوں کو گرفتار کرتے ہوئے 10لاکھ جعلی ڈالر قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔ اس سے قبل جدہ میں سکیورٹی اہلکاروں نے جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے وا لے ایک گروہ کو بھی گرفتار کیا تھا۔ گروہ میں ایک سعودی اور دو مصری شہری شامل تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024