برطانیہ اکتیس جنوری سے یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائےگا۔ ایوان بالا دارالعمرا نے بریگزٹ بل کی منظوری دے دی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اب یورپی یونین کو بریگزٹ کی منظوری دے دینا چاہیے۔
برطانوی ایوان بالا دارالعمرا نےبریگزٹ بل اکثریت رائے سے منظور کرلیا۔ بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ اکتیس جنوری سے یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائےگا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایوان کو بتایاکہ آئندہ ہفتے تک یورپی یونین کو بریگزٹ کی حتمی منظوری دینا چاہیے۔ بصورت دیگر برطانیہ اکتیس جنوری سے یورپی اتحاد سے علیحدہ ہوجائےگا۔