تہران: ایران نے سعودی عرب کی مذاکرات کی پیشکش پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نےکہاہےکہ تہران اور ریاض ملکر مسائل کو حل کرنےکی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ ایران اور ہمسائیہ ملک سعودی عرب کے مابین تعلقات امریکا جیسے نہیں ہونے چاہیے۔ گذشتہ کئی برسوں سے ایران اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔