ملک بھر میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے، عوام آٹے کی تلاش میں سرگرداں پھررہے ہیں، کہیں آٹا دستیاب ہی نہیں تو کہیں مل بھی رہا ہے تو اتنا مہنگا ہے کہ شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک بھر میں آٹے کا بحران جاری ہے، کہیں آٹا نایاب تو کہیں انتہائی مہنگا کہ خریدنے والے سوچنے پر مجبور ہوجائیں۔کراچی میں آٹا تاحال ستر روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائن آٹا پینسٹھ روپے اور چکی کا آٹا ستر روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔مہنگائی کے مارے شہریوں کا کہنا ہے کہ اب گزارا نہیں ہوتا، کھانے میں روٹی کا استعمال کم کردیا ہے اس ہوشربا مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے۔شہریوں نے آٹے کے بحران سے پریشان ہو کر حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی ضرورت سے انتہائی کم آٹا دیا جا رہا ہے لہذا اس مسئلے کا جلد از جلد حل کیا جائے۔دوسری جانب کراچی میں چائے کے ہوٹل مالکان اپنے ہوٹل بند کرنے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، پتی اور دودھ سب مہنگا ہوگیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024