اسلام آباد:حکومت نےبلوچستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا جبکہ زخمیوں اور جن کے گھر تباہ ہوئے ان کو 50،50 ہزار امداد دی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے،بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،وزیراعلیٰ کے ساتھ بلوچستان کو مسائل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں اور تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،بلوچستان کےتمام منصوبوں میں وزیراعظم کے وژن کوپورا کرنے میں کوشاں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افواج اور تمام دفاعی اداروں نے آگے بڑھ کر امن کے دیئے جلائے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوشا ں ہیں،آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بلوچستان کی ڈیمانڈ وفاق نے پوری کیں،وزیراعظم کا وژن ہے یہ صوبہ بھی باقی صوبوں کی طرح ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 173 گھر تباہ ہوئے،حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتی ہے جبکہ زخمیوں کو 50،50 ہزار امداد دی جائے گی،جن کے گھر تباہ ہوئے ان کو 50،50 ہزار روپے امداد دیں گے، ہلال احمر نے متاثرہ علاقوں میں کپڑے، کھانااور مختلف چیزیں پہنچائیں، سردی میں جہاں بھی مشکلات ہیں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38