نیویارک : ایپل کمپنی نے سستے آئی فونز کو دوبارہ مارکیٹ میں لانےکااعلان کیا ہے ،فروری میں ان کم قیمت فونز کی پروڈکشن شروع ہونےکاامکان ہے ۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سستا آئی فون مارچ میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اس آئی فون کا سائز 4.7 انچ ہےاور اس میں اے 13 بائیونک پراسیسر کے ساتھ فیس آئی ڈی کا فیچر بھی دیا جائے گا۔ یہ 2016 کے آئی فون ایس ای کے بعد پہلا کم قیمت فون ہوگا۔ اس نئے کم قیمت فون کو صارفین 399 ڈالرز کی پرانی قیمت پر خرید سکیں گے۔اس فون میں 2019 کے آئی فونز کے کئی فیچرز موجود ہوں گے جبکہ قیمت کم رکھنے کے لیے سستے ایل سی ڈی ڈسپلے استعمال کیا جارہا ہے ۔
گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 2 کو ممکنہ طور پر آئی فون 9 کا نام دیا جاسکتا ہے جس میں ہوم بٹن ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوگا۔ اس میں آئی فون 8 کی طرح بیک پر 12 میگا پکسل کا سنگل کیمرا جبکہ فرنٹ پر بھی ایک کیمرا ہوگا۔اس کے علاوہ 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔اس فون کے مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ۔ 2018 میں ایک کم قیمت آئی پیڈ اور 2016 میں آئی فون ایس ای کمپنی کی طرف سے مارکیٹ میں لایا گیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024