جنوبی افریقہ: انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔جس میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ نائیجیریا سے ہو گا جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی مدمقابل آئیں گے۔
انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں اپنی تمام تر رنگینوں کے ساتھ جاری ہے جس میں گذشتہ روز 4 میچز کھیلے گئے تھے۔ گذشتہ روز جنوبی افریقہ، افغانستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔جس میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ نائیجیریا سے ہو گا جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی مدمقابل آئیں گے۔
قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میچز میں قومی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 38 رنز سے پچھاڑ دیا تھا۔گروپ مرحلے کا تیسرا اور آخری میچ قومی ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں جاری ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شامل ہیں جن کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024