امریکی ڈالرکی قدر میں 15پیسے کمی، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا
کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کو انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 15پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.72 روپے سے گھٹ کر154.57روپے اور قیمت فروخت 154.82 روپے سے گھٹ کر154.67 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے اور قیمت فروخت 154.90 روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 171روپے سے گھٹ کر 170.80روپے اور قیمت فروخت 172.50 روپے سے گھٹ کر172.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید201روپے سے بڑھ کر 201.50روپے اورقیمت فروخت 202.50 روپے سے بڑھ کر203.20روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 23.20 روپے مستحکم رہی ۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 41 روپے سے بڑھ کر41.05روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.05روپے اور قیمت فروخت 42.30 روپے سے بڑھ کر42.35روپے ہوگئی ۔