کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈ انڈس موٹر کمپنی کے نام
کراچی(کامرس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے معاشرے کی پائیدار ترقی میں اپنے کردار کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈ 2020 حاصل کرلیا جس کا نیشنل فورم برائے ماحولیات و صحت کراچی نے اعتراف کیا ۔ایوارڈ تقسیم کی تقریب اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیراور وزیرا عظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین تقریب نے تقریب میں شرکت کی اور تمام شرکاء میں پرائز شیلڈز تقسیم کیں۔ آئی ایم سی ( IMC) کے چیف ریگولیٹر آفیسر بابر سیلم خان نے کمپنی کی طرف سے یہ ایوارڈ موصول کیا۔ایوارڈ کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم سی ( IMC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ این ایف ای ایچ(NFEH) کی طرف سے ہمارے کردار کوتسلیم کیے جانا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ہمیں ایک بار پھر اعزاز سے نوازا گیا جو ماحولیات اور معاشرے کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتاہے۔ ہم انڈس موٹرز میں ہمارے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات پر فخر کرتے ہیں۔ ہم نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ایک رہنما کے طور پر مثال قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور وہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گی۔گاڑیوں کی پیداوار سے بڑھ کر سرمایہ کاری کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ سیٹزن کی شناخت رکھتی ہے ۔ معاشرے کیلئے ان اقدار کی تخلیق ہمارے لئے اہم ہے کیونکہ یہ ہمارے شیئر ہولڈرز اور صارفین کیلئے اقدار کا تعین کرتی ہے۔ تعلیم کی فراہمی، صحت دوست گاڑیوں کی پیداوار ، روڈ سیفٹی، جدید ٹیکنالوجیز اور پائیدار ترقی کے حامل شہر آئی ایم سی ( IMC) کیلئے گاڑیوں کی پیداوار سے بڑھ کر اہم ہیں۔ نیشنل فورم برائے ماحولیات وصحت نے انڈس موٹر کمپنی کو گزشتہ ایک سال کے دوران سی ایس آر کے حوالے سے شاندار خدمات اور کیسے یہ خدمات معاشرے کیلئے مفید ثابت ہوئی کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے اس سے پہلے بھی صحت، تعلیم اور سی ایس آر میں اپنے کردار کیلئے این ایف ای ایچ (NFEH)ایوارڈ زحاصل کئے ہیں