پی سی ایس آئی آر چیئرمین حبیب اللہ خان آج کاٹی کا دورہ کرینگے
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(پی سی ایس آئی آر) کے چیئرمین حبیب اللہ خان جمعرات کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کا دورہ کرینگے ۔ چیئرمین پی سی ایس آئی آر دورہ کاٹی کے دوران تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات میںکوالٹی کنٹرول سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے ۔