محمدافضل کی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنمائوں سے ملاقات
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنی کے مینیجر اسکل ڈیولپمنٹ محمد افضل نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ایم شاکر میمن ، سابق سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ سے ملاقات میں بتایا کہ حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پرائم منسٹر ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت نو جوانوں کو بلا معاوضہ ایڈوانسڈ آٹو کیڈ مکینکل ، ایڈوانسڈ سی این سی مشین ، ایڈوانسڈ پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ کیم ، ایڈوانسڈ ای ڈی ایم ، سی این سی میں داخلے دیئے جا رہے ہیں ، ان پروگراموں کے تحت طلبہ و طالبات متعلقہ صنعتوں اور اداروں میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ شراکتی کمپنی میں آن جاب ٹریننگ بھی حاصل کر سکیں گے۔ حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ایم شاکر میمن نے کہا کہ حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر بنانے کا مقصد یہ ہی ہے کہ اس علا قے کے نوجوانون کو تربیت دے کر صنعتوں کو تربیت یافتہ افرا دی قوت مہیا کی جا سکے ۔ تراب علی خوجہ نے کہا کہ حیدرآباد انجینئرنگ سپورٹ سینٹر کو فعال کرنے میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ، نوجوان تکنیکی مہا رت کے حصول کے لئے حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر کی سہولیات سے استفادہ کریں۔