ایرانی مصنف فرہاد حسن زادہ دنیا کے بہترین مصنفین کے ایوارڈ”ہنس کرسٹیئن اینڈرسن“ کی نامزدگیوں کی حتمی فہرست میں شامل ہو گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی بورڈ برائے کتب برائے نوجوانان(آئی بی بی وائے)نے” ہنس کرسٹیئن اینڈرسن“ ایوارڈ کی 34بہترین مصنفین کی نامزدگی کے بعد حتمی فہرست کا اعلان کر دیا ، حتمی فہرست میں دنیا بھر سے6مصنفین کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ایران کے فرہاد حسن زادہ، ارجنٹینا کی ماریا کریسٹینا راموس، بلیجیئم کے بارٹ مویئرٹ، فرانس کی ماری اڈماریل،سلووینا کی پیٹر سوٹینا اور امریکہ کی جیکولین وڈسن شامل ہیں،فاتح قرار پانے والے دو مصنفین کا اعلان30مارچ کو بولونا انٹرنیشنل چلڈرن بک فیئرمیںآئی بی بی وائے اپنی پریس کانفرنس میں کرے گا، جبکہ ڈپلومہ اور میڈلزماسکو میں ہونے والی 37ویں آئی بی بی وائے کانگریس میں9 ستمبر کو دیئے جائیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024